اسلام ٹائمز۔ کراچی کی مسجد و امام بارگاہ بوتراب عزیز آباد میں آثار و افکار اکیڈمی کے تحت انعامات و اعزازات کی تقسیم کی تقریب علامہ سید رضی جعفر نقوی کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس سے خطاب کے دوران علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ علم و ادب و کتاب بینی کا شوق معاشرتی درستگی کی علامت ہے کیونکہ علم انبیاء کی میراث ہے اور ہم در علم سے وابستہ ہیں اور انہی مقدس ہستیوں کے اصولوں پر چلتے ہوئے ہم کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں۔ اس موقع پر علامہ باقر زیدی، علامہ بدرالحسنین عابدی، مولانا ناظر عباس تقوی، لخت حسنین زیدی، علامہ نثار قلندری، رجب علی بنگش، علامہ شبیر طاہری، علامہ فرقان حیدر عابدی، ڈاکٹر جواد حسین اور شجاع عباس ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا جبکہ احمد امام، کوثر نقوی، شاعر حسین شاعر، ڈاکٹر ہلال نقوی، ذیشان عابدی، اسد الظفر نقوی اور دیگر نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اکیڈمی کے روح رواں دانش عابدی نے علماء کا شکریہ ادا کیا جبکہ مولانا عوسجہ، مولانا حیات عباس، مولانا صادق جعفری، عباس قمی اور سینئر صحافی ریاض حیدر زیدی نے خصوصی شرکت کی۔