0
Sunday 15 Jan 2023 09:43

لاہور، آئی او کے زیراہتمام "فاطمہ، محافظہ اسلام" کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان (آئی او) شعبہ خواتین کے زیراہتمام لاہور میں "فاطمہؑ، محافظہ اسلام" کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی۔ امامیہ آرگنائزیشن 20 جمادی الثانی کو امام خمینی کے فرمان پر "عالمی یوم خواتین" مناتی ہے۔ اسی مناسبت سے مذکورہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی ناظمہ آئی او پاکستان سیدہ غزالہ رضوی کی ہدایت پر تمام ریجنز میں کانفرنسز کا انعقاد کیا گیا۔ لاہور ریجن کے زیراہتمام قومی مرکز شادمان میں خصوصی کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی گئی۔ کانفرنس میں جماعت اسلامی کی ڈائریکٹر خارجہ امور ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی، ڈاکٹر حمیرا طارق، منہاج القرآن وومن لیگ کی رہنما حافظہ سحر عنبرین، ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران کی اہلیہ خانم نسرین روناس، ایم ڈبلیو ایم کی رہنما عصمت بتول، آئی ایس او لاہور ڈویژن کی صدر سیدہ سارہ رضوی، امامیہ آرگنائزیشن کی مرکزی سیکرٹری جنرل سیدہ سجیلہ معظم نے خطاب کیا۔
 
خبر کا کوڈ : 1035593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

سید محمد رضا رضوی
Pakistan
ماشاءاللہ بہت عمدہ پروگرام کیا ہے آپ لوگوں نے، خدا توفیقات میں اضافہ فرمائے، آمین
ہماری پیشکش