اسلام ٹائمز۔ جامعہ عروۃ الوثقیٰ کی رضا کار ٹیم ’’سفینہ جمعیت برائے تعاون‘‘ امدادی سرگرمیوں میں مصروف، ٹیم نے امدادی سامان متاثرین میں تقسیم کر دیا، جبکہ ڈاکٹروں کی ٹیم متاثرینِ سیلاب کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیلاب متاثرین کی امداد کی کیلئے جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور سے ’’سفینہ جمیعت برائے تعاون‘‘ کی ٹیم امداد سامان لیکر بدھ کے روز لاہور سے روانہ ہوئی تھی۔