اسلام ٹائمز۔ مؤسسہ علوم قرآن ’’ادارہ جماران‘‘ کے زیراہتمام سالانہ قرآن سمر کیمپ میں آئی ایس او لاہور ڈویژن شعبہ اسکاؤٹنگ کے برنامے کے تحت اسپورٹس ڈے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں محبین کو مختلف اسکاؤٹ سرگرمیاں کروائی گئیں۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر آئی ایس او پاکستان لاہور ڈویژن حیدر عباس اور سابق اسسٹنٹ چیف اسکاؤٹ لاہور ڈویژن حمزہ مہدی نے شرکاء سے گفتگو کی۔