0
Monday 27 Jan 2025 19:23

پی ٹی آئی والے ملک کے خلاف غیرملکی سازشیں بند کرکے مذاکرات کی میز پر آئیں، شرجیل میمن

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) والے ملک کے خلاف غیرملکی سازشیں بند کرکے مذاکرات کی میز پر آئیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر سنجیدہ تضاد ہے، ہم چاہیں گے کہ پی ٹی آئی والے ملک کے خلاف غیرملکی سازشیں بند کرکے مذاکرات کی میز پر آئیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ باقی صوبوں میں زیادہ کام ہو رہا ہے تو لوگ دوسرے صوبوں میں جانے کے بجائے سندھ کیوں آرہے ہیں، سپریم کورٹ میں حکومت سندھ کے 180 ارب روپے پھنسے ہوئے ہیں، سیس ٹیکس حکومت سندھ کو ملنا چاہیئے، تجاوزات کے خلاف ایکشن پر پولیس پر حملے ہوتے ہیں، عوام ردعمل کے مطابق فیصلے کرنے پڑتے ہیں، پورا پاکستان ہمارا ہے کوئی اگر بہتر ہو اچھی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومتیں پنجاب کی جماعتوں کی رہی ہیں انہوں نے موٹر ویز پر توجہ دی، وفاقی منصوبوں میں سندھ یا باقی صوبوں کے ساتھ کتنی زیادتی ہوئی لسٹ موجود ہے، پورے پاکستان کی اصل ضرورت توابائی ہے، تھر کول کا منصوبہ پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ نے شروع کیا، پی ایم ایل این کی حکومت نے اس منصوبے کو ختم کیا، 2008ء میں صدر آصف علی زرداری کی حکومت دوبارہ آنے پر کام دوبارہ شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سولر منصوبے کے تحت سندھ کے لاکھوں لوگوں کو سولر سہولیات فراہم کی جارہی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن کے تحت سندھ میں 21 لاکھ بے گھر لوگوں کے لئے گھر بنائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں سندھ سب سے آگے ہے، این آئی سی وی ڈی، این آئی سی اچ، سائبر نائف جیسا ایک بھی ماڈل پاکستان کے کسی صوبے میں نہیں ملے گا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ یونیورسٹیز کا اشو اہم ہے، سندھ کابینہ نے یونیورسٹیز میں وی سی کے کرائیٹیریا کو بڑھایا ہے، موجودہ نظام کے تحت کوئی بھی پروفیسر وی سی مقرر ہو سکتا ہے، ایسا نہیں ہے کہ کوئی پروفیسر وی سی مقرر نہیں ہو سکتا، وی سی مظہر الحق صدیقی، علامہ آئی آئی قاضی، نثار صدیقی، مظفر شاہ صاحب بیوروکریٹ تھے مگر وی سی تعینتات ہوئے، پہلے 8 یونیورسٹیز تھیں آج سندھ میں 30 یونیورسٹیز ہیں، درخواست گزار محدود ہوجائیں گے تو کیا کریں گے، عمر کی حد 62 سال اور متعلقہ فیلڈ میں پی ایچ کی شرط رکھی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1186972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش