اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 300 سے زائد ایگزیکٹو آرڈر جاری کئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان کیرولین لیویٹ نے پہلی نیوز بریفنگ میں بتایا کہ جنوبی سرحد پر ہنگامی حالت نافذ کرنے کا مقصد غیر قانونی تارکین وطن کو روکنا ہے، ہمارے ایکشن کے بعد غیر قانونی تارکین وطن دوبارہ امریکا آنے کیلئے سوچیں گے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے مہنگائی سے نمٹنے کیلئے ضروری اقدامات کئے ہیں، وفاقی ادارے کے فنڈز روکنے کا اقدام عارضی ہے، صدر ٹرمپ چینی ایپ ڈیپ سیک کو خطرے کی گھنٹی سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ امریکا کو مصنوعی ذہانت کے میدان میں آگے ہونا چاہیئے۔