0
Tuesday 28 Jan 2025 23:12

اسلام آباد میں ہم سے مشورہ لیے بغیر فیصلے کیے جاتے ہیں، بلاول کا شکوہ

اسلام آباد میں ہم سے مشورہ لیے بغیر فیصلے کیے جاتے ہیں، بلاول کا شکوہ
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہم سے مشورہ لیے بغیر فیصلے کیے جاتے ہیں، ان فیصلوں کے نتائج ہم بھگتتے ہیں۔ کراچی میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بجلی، گیس اور پانی کے مسائل پر بات کی۔ انھوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ٹیرف سیٹ کیے جاتے ہیں، پالیسی بنتی ہے لیکن ہم سے مشورہ نہیں لیا جاتا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ 2008ء سے پہلے جس طریقے سے کراچی چلتا تھا وہ تاریخ کا حصہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہر کے حالات بدلنے میں پیپلز پارٹی کا تھوڑا سا ہاتھ ہے تاہم انھوں نے کہا اب بھی کچھ مسائل ہیں اور ہم اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
 
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم ملک کا واحد صوبہ ہے جس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ چل رہی ہے۔ انھوں نے بزنس کمیونٹی کو مخاطب کر کے کہا کہ صنعتی زون میں انرجی پلانٹس بنا سکتے ہیں، اس پر مل کر کام کرینگے۔ گیس پر ہمارا آئینی حق ہے، کیسی حکومت ہے جو آئین کو نہیں مانتی۔ ہمیں مل کر وفاق سے بات کرنی چاہیے اور پم آپس میں طے کریں کہ ہم نے حکومت کو کتنا ٹائم دینا ہے اور وہاں سے شنوائی نہ ہو تو قانونی راستہ موجود ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پانی کا مسئلہ بنیادی مسئلہ ہے، یہ ہر ملک کا مسئلہ ہے، 1991ء معاہدے میں کراچی کے لیے اضافی پانی دینے کا اعلان کیا گیا تھا اور یہ حقیقت ہے کہ کراچی کی ڈیمانڈ کو پورا نہیں کیا جا رہا ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کم ہے مگر دیگر شہروں میں 12، 14 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔ بلاول بھٹو نے تاجروں سے کہا کہ ہم گرین انرجی پارکس بنا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں تین منصوبے شروع کیے جا چکے ہیں لیکن اگلے بجٹ میں ہم پورے سندھ میں یہ منصوبے لے کر جائیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت کی زمین ہو، آپ آئیں سولر لگائیں، ونڈ لگائیں، اس کے لیے ہم وفاقی حکومت سے بات کر رہے ہیں کہ اگر وفاق دوسرے ادارے پرائیوٹائز کرنے جا رہا ہے تو سندھ کے ڈیسکو ان کو سندھ حکومت پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ میں ٹیک اور کرنا چاہے گی تاکہ ڈسٹربیوشن ہمارے ہاتھ میں ہو، اس سے اسلام آباد جا کر بات نہیں کرنی پڑے گی، ڈسٹربیوشن اور کلیشن پبلک پرائیویٹ سیکٹر کے تحت ہم مل کر کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1187236
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش