QR CodeQR Code

آل سعود کا دین اسلام سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہے

مولانا یاسین حسین قمی کا عالم اسلام اور فلسطین کی تازہ صورتحال پر خصوصی انٹرویو

شیعہ قتل عام سے انکے مقاومتی شعور کو دبایا نہیں جاسکتا ہے

24 Nov 2024 19:33

اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں جامعہ علمیہ امام رضا (ع) جموں و کشمیر کے مسئول و مجمع اسلامی کشمیر کے بانی ممبر کا کہنا تھا کہ آل سعود نے اپنی حرکات و سکنات سے ثابت کر دیا ہے کہ انکا دین اسلام سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان مسلمانوں کے خلاف میدان میں ہیں لیکن اسکی پشت پناہی کہیں اور سے ہو رہی ہے لیکن مسلمان آلہ کار بنتے جا رہے ہیں۔


مولانا یاسین حسین کا تعلق مقبوضہ کشمیر ضلع بارہمولہ سے ہے، ابتدائی تعلیم مقبوضہ کشمیر کے جامعہ علمیہ امام رضا (ع) میں حاصل کی، پھر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے اسلامی جمہوری ایران کا رخ کیا۔ مولانا یاسین حسین جامعہ علمیہ امام رضا (ع) کے مسئول اور مجمع اسلامی کشمیر کے بانی ممبر بھی ہیں۔ جامعہ علمیہ امام رضا (ع) کی زیر نظارت جامع مسجد میں امام جمعہ کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے مولانا یاسین حسین سے سعودی عرب میں میوزیکل کنسرٹ، پاراچنار میں شیعہ نسل کشی، عالم اسلام اور فلسطین کی موجودہ صورتحال پر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ پاراچنار میں شیعوں کی نسل کشی دشمنان اسلام کا آخری حربہ ہے۔ شیعہ قتل عام سے انکے مقاومتی شعور کو دبایا نہیں جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آل سعود نے اپنی حرکات و سکنات سے ثابت کر دیا ہے کہ انکا دین اسلام سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہے۔ مولانا یاسین قمی نے کہا کہ ہمیں ہر حال میں اللہ کے فرمان کو مقدم رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان مسلمانوں کے خلاف میدان میں ہیں لیکن اس کی پشت پناہی کہیں اور سے ہو رہی ہے، لیکن مسلمان آلہ کار بنتے جا رہے ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)


خبر کا کوڈ: 1174500

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1174500/مولانا-یاسین-حسین-قمی-کا-عالم-اسلام-اور-فلسطین-کی-تازہ-صورتحال-پر-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com