0
Tuesday 27 Aug 2024 19:52

لاہور، شہر بھر میں مشی کے جلوس، لبیک یا حسینؑ کی صدائیں

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر لاہور بھر کے تمام علاقوں سے مشی کے جلوس برآمد ہوئے اور کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوتے رہے۔ ان جلوسوں میں خواتین، بچے، جوان، بزرگوں سمیت ہر عمر کے افراد شریک ہوئے۔ لاہور میں رائیونڈ اڈہ پلاٹ سے ملحقہ آبادیوں کے مکینوں نے مشی کی اور پیدل چلتے ہوئے، ہاتھوں میں علم حضرت عباس علیہ السلام تھامے، سید الشہداء سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے کربلا گامے شاہ پہنچے، راستے میں علی رضا آباد اور دیگر ہاوسنگ سوسائٹیوں کے مکین بھی شامل ہوتے رہے۔ اسی طرح فیروز پور روڈ سے کاہنہ اور ملحقہ آبادیوں کے مکینوں نے مشی کی، جو چونگی امر سدھو کے جلوس میں شریک ہوئے۔ جبکہ چونگی امر سدھو کے جلوس کے شرکاء کے ساتھ گلبرگ، ماڈل ٹاون، گارڈن ٹاون کے مکین بھی شریک ہوئے۔ شرکائے مشی نے مسلم ٹاون موڑ پر نماز ظہرین ادا کی۔ گلبرگ سے آنیوالے قافلے کینال روڈ عبور کرکے شادمان پہنچے جہاں قومی مرکز میں نماز ظہرین کی ادائیگی کے بعد براستہ چوک شادمان، چائنہ چوک، مزنگ روڈ سے ہوتے ہوئے پرانی انار کلی، سول سیکرٹریٹ سے کربلا گامے شاہ پہنچے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
فوٹو گرافر کا نام : تصور حسین شہزاد
مصنف : تصور حسین شہزاد
خبر کا کوڈ : 1156495
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش