0
Tuesday 27 Aug 2024 19:44

بلوچستان کی صورتحال پر وفاقی وزیر محسن نقوی اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی پریس کانفرنس

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: اعجاز علی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے چھپ کر حملہ کیا ہے۔ مسلح افواج اور پولیس دہشتگردوں کا مقابلہ کرنا جانتی ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے دورہ کے موقع پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کے ہمراہ کوئٹہ میں سیکیورٹی صورتحال پر منعقدہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد سمجھ رہے ہیں کہ ایسے چھپ کر وار کرنے سے ہمیں ڈرا دیں گے تو ان کو جلد پیغام مل جائے گا۔ ایسے واقعات قابل برداشت نہیں ہیں۔ منصوبہ بندی کرنے والوں کے پیچھے جائیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں نے چھپ کرحملہ کیا۔ ان کا مکمل بندوبست ہوگا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے جو فیصلہ کریں گے۔ وفاقی حکومت اس کی حمایت کرے گی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کو جو بھی سپورٹ چاہئے وہ دیں گے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ : 1156462
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش