0
Thursday 22 Aug 2024 18:44

شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کا آخری دن، وزیراعلیٰ سندھ کی شرکت

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 281ویں عرس کے آخری دن کی تقریبات میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حاضری دی ہے۔ انہوں نے مزار پر حاضری دی، چادر چڑھائی، بھٹ شاہ کا کلام سنا اور مزار کے احاطے میں مستحقین میں تحائف تقسیم کیے۔ انہوں نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف پولیس، رینجرز اور آرمی کی مدد لیتے رہتے ہیں اور ڈاکوں کو جہنم واصل کریں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کوئی آمنے سامنے نہیں، سب مل کر پاکستان کے مفاد کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، بلاول بھٹو سندھ نہیں پورے پاکستان کی بات کریں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت سے کئی بار گلہ کرچکا ہوں کہ سندھ میں کوئی موٹروے نہیں بنائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بند مضبوط ہیں، قدرت سے کوئی لڑ نہیں سکتا بس کوشش کر سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1155562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش