0
Saturday 17 Aug 2024 17:21

گورنر ہاؤس سندھ میں انٹرنیشنل بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس

متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ

سندھ کے گورنر ہاؤس میں احترام انسانیت، بین المذاہب ہم آہنگی، تشدد سے پاک معاشرہ اور پیغام پاکستان کا فروغ کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ اس کانفرنس میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سمیت مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر کامران ٹیسوری نے کہا کہ بلاشبہ یہ ایک شاندار کاوش ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ بھی کم ہے، پاکستان میں ہر مذاہب ماننے والوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، اس ضمن میں بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ انتہائی ناگزیر ہے، اس کے لئے ضروری ہے کہ معاشرہ میں عمومی معاشرتی رویوں میں تبدیلی لائی جائے کیونکہ اس وقت معاشرہ میں عدم برداشت کا فقدان ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1154550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
مربوطہ فائل
ہماری پیشکش