0
Sunday 11 Aug 2024 16:28
علامہ سید عابد الحسینی کا اہلیان کرم کے نام اہم پیغام

پاراچنار میں قائد شہید علامہ عارف الحسینی کی 36 وین برسی

قائد شہید کی سیرت کی روشنی میں آج کے جوان کی ذمہ داریاں
متعلقہ فائیلیںرپورٹ: استاد ایس این حسینی

قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 36ویں برسی تحریک حسینی پاکستان پاراچنار کے زیر اہتمام آج 11 اگست کو مدرسہ آیۃ اللہ خامنہ ای پاراچنار میں نہایت جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ برسی کے اس اجتماع میں قائد شہید کے ہزاروں متوالوں نے شرکت کی۔ معروف قاری سید ہدایت حسین الحسینی کی شیرین آواز سے پروگرام کا آغاز کیا گیا۔ اجتماع سے شیعہ علماء کونسل کے ضلعی صدر علامہ باقر علی حیدری، فرزند قائد شہید علامہ سید علی الحسینی، تحریک حسینی کے صدر علامہ سید تجمل الحسینی اور انجمن حسینیہ کے سیکریٹری جلال حسین بنگش کے علاوہ سابق سینیٹر، تحریک حسینی کے سپریم لیڈر اور بزرگ عالم دین استاد العلماء علامہ سید عابد حسین الحسینی نے خصوصی خطاب کیا۔ مقررین نے قائد شہید کی قائدانہ صلاحیتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آج کے علماء کے لئے اسے نمونہ عمل قرار دیا۔ مقررین نے قائد شہید کی دن رات محنت کو آج کے تنظیمی جوانوں کیلئے نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی اور مذہبی اہداف کے حصول کیلئے راستے میں حائل تکالیف اور صعوبتوں سے دل برداشتہ نہیں ہونا چاہیئے۔

تحریک حسینی کے سرپرست اعلیٰ علامہ سید عابد الحسینی نے اپنے خصوصی خطاب میں کرم میں ہمیشہ سے قائم جنگ کی سی صورتحال کیلئے مقامی انتظامیہ کو ذمہ دار گردانا۔ انہوں نے کہا کہ سول انتظامیہ نیز فورسز کا مقامی طوری بنگش قبائل کے ساتھ معاندانہ رویہ اور دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپر کرم کے علاقوں پیواڑ، خیواص اور میرا جان کالونی میں تعینات فورسز انہیں کسی صورت میں قابل قبول نہیں۔ انہوں نے ان علاقوں کو فوراً خالی کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خالی نہ کرنے کی صورت میں بھرپور احتجاج بلکہ مزاحمت کریںگے۔ علامہ سید تجمل الحسینی نے اہلیان صدہ اور بوشہرہ کی جانب سے مہمان پروری (طالبان پروری اور سہولتکاری) کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اس رویئے سے باز رہیں، ورنہ انکا یہی رویہ طوری بنگش جوانوں کو مشتعل کرتے ہوئے ان کی بے دخلی کا سبب بن سکتا ہے۔ پروگرام کے آخر میں مجلس امام حسین پڑھنے کے بعد تمام شرکاء میں نیاز تقسیم کی گئی۔قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1153244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش