0
Thursday 8 Aug 2024 17:31

صدر آصف علی زرداری سے مسجد ِنبوی ﷺ کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد کی ملاقات

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے مسجد ِنبویؐ کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کیلئے مسلم ممالک کے درمیان مزید اتحاد اور تعاون کی ضرورت ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ عقیدے، تاریخ اور بھائی چارے پر مبنی بہترین تعلقات ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ  دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ صدر مملکت نے دوطرفہ تعلقات مزید فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں برادر ممالک کو مزید قریب لانے کے لیے ثقافتی اور عوام کے درمیان تعلقات فروغ دینے کی ضرورت ہے، سعودی عرب قریبی دوست ہے، پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

امام مسجد نبویﷺ ڈاکٹر صلاح بن محمد نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت اور عوام پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کی مضبوط شراکت داری ہے، دونوں ممالک کو عالم اسلام کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیئے۔ ڈاکٹر صلاح بن محمد نے سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا، شہزادہ محمد بن سلمان کی شروع کردہ اصلاحات سے سعودی عرب میں مزید ترقی اور خوشحالی آئے گی۔ صدر زرداری نے شہزادہ محمد بن سلمان کی جرات مندانہ اور دور اندیش قیادت کو سراہا۔ صدر مملکت نے کہا کہ امید ہے کہ مسجد نبوی ﷺکے امام کے دورے سے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا، مسجد نبوی ﷺ کے امام نے پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 1152753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش