0
Wednesday 31 Jul 2024 00:11

پاکستان و اسکی معیشت میں امریکی مداخلت، پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ وزارت کا خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںپروفیسر ڈاکٹر شاہدہ وزارت پاکستان کی معروف ماہر معاشیات اور تجزیہ کار ہیں، وہ انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ میں بحیثیت پروفیسر تدریسی فرائض انجام دے رہی ہیں، اس سے قبل وہ آئی او بی ایم ہی کے کالج آف اکنامکس اینڈ سوشل ڈیویلپمنٹ کی ڈین رہ چکی ہیں۔ وہ جامعہ کراچی میں قائم اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر کی ڈائریکٹر بھی رہ چکی ہیں۔ وہ کئی کتابوں کی مصنفہ بھی ہیں، رواں سال انکی کتاب “Alternative to the IMF And Other Out of the Box Solutions” کو بہت پزیرائی ملی۔ وہ اکثر و بیشتر ملکی و غیر ملکی ٹی وی چینلز، فورمز اور ٹاک شوز میں بحیثیت تجزیہ کار ملکی و عالمی معاشی امور پر اپنی ماہرانہ رائے پیش کرتی ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے پاکستان و اسکی معیشت میں امریکی مداخلت سمیت دیگر متعلقہ موضوعات کی مناسبت سے انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ میں میں پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ وزارت کا خصوصی انٹرویو کیا، جو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1150951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش