پاکستان و اسکی معیشت میں امریکی مداخلت، پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ وزارت کا خصوصی انٹرویو
31 Jul 2024 00:11
کیا پاکستان کی حکومتیں اور ملکی پالیسیاں بیرون ملک بنائی جاتی ہیں؟ حکومتیں اور پالیسیاں پاکستان کے مفاد کیلئے ہوتی ہیں یا غیر ملکی بڑی طاقتوں کے مفاد میں؟ کیا حکمرانوں کو اقتدار میں بٹھانے سے پہلے بیرونی قوتیں ان سے اپنی شرائط منوا لیتی ہیں؟ کیا پاکستان کے اسٹریٹجک راستے و قدرتی وسائل مفت یا انتہائی ارزاں قیمت پر بیرونی قوتوں کو دے دیئے جاتے ہیں؟ کیا پاکستان کو آزادی حاصل کئے پچھتر سال بعد بھی نوآبادیاتی کالونی بنایا ہوا ہے؟ کیا پاکستان کے خلاف اسکے اپنے حکمرانوں اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کا گٹھ جوڑ ہے؟ و دیگر سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ماہر معاشیات پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ وزارت کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔
پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ وزارت پاکستان کی معروف ماہر معاشیات اور تجزیہ کار ہیں، وہ انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ میں بحیثیت پروفیسر تدریسی فرائض انجام دے رہی ہیں، اس سے قبل وہ آئی او بی ایم ہی کے کالج آف اکنامکس اینڈ سوشل ڈیویلپمنٹ کی ڈین رہ چکی ہیں۔ وہ جامعہ کراچی میں قائم اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر کی ڈائریکٹر بھی رہ چکی ہیں۔ وہ کئی کتابوں کی مصنفہ بھی ہیں، رواں سال انکی کتاب “Alternative to the IMF And Other Out of the Box Solutions” کو بہت پزیرائی ملی۔ وہ اکثر و بیشتر ملکی و غیر ملکی ٹی وی چینلز، فورمز اور ٹاک شوز میں بحیثیت تجزیہ کار ملکی و عالمی معاشی امور پر اپنی ماہرانہ رائے پیش کرتی ہیں۔ ”اسلام ٹائمز“ نے پاکستان و اسکی معیشت میں امریکی مداخلت سمیت دیگر متعلقہ موضوعات کی مناسبت سے انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ میں میں پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ وزارت کا خصوصی انٹرویو کیا، جو قارئین اور ناظرین کی خدمت میں پیش ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1150951