متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی میں داؤدی بوہرہ جماعت کے مرکز طاہری مسجد میں ہونے والی مجلس میں جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین سے بات چیت کی اور داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا بھی کروائی۔ اپنی گفتگو میں گورنر کامران ٹیسوری نے داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کو ہر برس محرم الحرام میں پاکستان آمد کی دعوت دی اور کہا کہ آپ کی دعاؤں سے مستفید ہوتے ہیں، آپ کی آمد سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔