0
Monday 8 Jul 2024 20:16

ڈی ایس پی علی رضا کی نماز جنازہ، وزیراعلیٰ سندھ کی شرکت، سندھ پولیس کی سلامی

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے قتل ہونے والے، ایس ایس پی چوہدری اسلم کے قریبی ساتھی، کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ کے ڈی ایس پی علی رضا کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ڈی ایس پی علی رضا کی نماز جنازہ سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) میں ادا کی گئی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے ڈی ایس پی علی رضا کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہ میں آئی جی پولیس، ڈی جی رینجرز سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ وزیراعلی سندھ نے ڈی ایس پی علی رضا کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سندھ پولیس کے اہلکاروں نے سلامی بھی پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 1146526
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش