ڈی ایس پی علی رضا کی نماز جنازہ، وزیراعلیٰ سندھ کی شرکت، سندھ پولیس کی سلامی
8 Jul 2024 20:16
اسلام ٹائمز: ڈی ایس پی علی رضا کی نماز جنازہ سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) میں ادا کی گئی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے ڈی ایس پی علی رضا کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہ میں آئی جی پولیس، ڈی جی رینجرز سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز دہشت گردوں کی فائرنگ سے قتل ہونے والے، ایس ایس پی چوہدری اسلم کے قریبی ساتھی، کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ کے ڈی ایس پی علی رضا کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ڈی ایس پی علی رضا کی نماز جنازہ سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) میں ادا کی گئی، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے ڈی ایس پی علی رضا کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہ میں آئی جی پولیس، ڈی جی رینجرز سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ وزیراعلی سندھ نے ڈی ایس پی علی رضا کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سندھ پولیس کے اہلکاروں نے سلامی بھی پیش کی۔
خبر کا کوڈ: 1146526