0
Friday 5 Jul 2024 22:13

داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا کراچی پہنچ گئے، وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ کا استقبال

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کراچی پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کے کراچی پہنچنے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے استقبال کیا۔ کامران ٹیسوری نے سیدنا مفضل سیف الدین کو گلدستہ پیش کیا۔ گورنر سندھ کی جانب سے سیدنا مفضل سیف الدین کو ظہرانہ دیا جائے گا جبکہ وہ 16 جولائی تک قیام کریں گے۔ روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین ملکی سلامتی، استحکام اور معاشی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائیں گے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی جانب سے بھی انہیں گلدستہ پیش کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1145965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش