QR CodeQR Code

داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا کراچی پہنچ گئے، وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ کا استقبال

5 Jul 2024 22:13

گورنر کامران ٹیسوری نے سیدنا مفضل سیف الدین کو گلدستہ پیش کیا جبکہ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی جانب سے بھی انہیں گلدستہ پیش کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کراچی پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کے کراچی پہنچنے پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے استقبال کیا۔ کامران ٹیسوری نے سیدنا مفضل سیف الدین کو گلدستہ پیش کیا۔ گورنر سندھ کی جانب سے سیدنا مفضل سیف الدین کو ظہرانہ دیا جائے گا جبکہ وہ 16 جولائی تک قیام کریں گے۔ روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین ملکی سلامتی، استحکام اور معاشی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائیں گے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی جانب سے بھی انہیں گلدستہ پیش کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1145965

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1145965/داؤدی-بوہرہ-جماعت-کے-روحانی-پیشوا-کراچی-پہنچ-گئے-وزیراعلی-اور-گورنر-سندھ-کا-استقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com