متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری
شہر قائد میں حامیان مظلومین فلسطین پاکستان کے زیر اہتمام شہداء فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی پریس کلب کے سامنے چراغاں کا اہتمام کیا گیا۔ چراغاں کے موقع پر مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ، مولانا سید حیدر عباس عابدی، مولانا سید صادق رضا تقوی سمیت دیگر علماء کرام نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ چراغاں کے موقع پر علماء کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے فلسطینی شہداء کی یاد میں چراغ روشن کئے۔ علماء کرام نے پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی نابودی تک صہیونی اسرائیل و اس کے حواری ممالک کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ جاری رکھا جائے۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial