QR CodeQR Code

کراچی، حامیان مظلومین فلسطین کا شہداء فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے چراغاں، ویڈیو رپورٹ

19 Nov 2023 12:25

اسلام ٹائمز: چراغاں کے موقع پر مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ، مولانا سید حیدر عباس عابدی، مولانا سید صادق رضا تقوی سمیت دیگر علماء کرام نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ چراغاں کے موقع پر علماء کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے فلسطینی شہداء کی یاد میں چراغ روشن کئے۔


رپورٹ: سید ظفر جعفری

شہر قائد میں حامیان مظلومین فلسطین پاکستان کے زیر اہتمام شہداء فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی پریس کلب کے سامنے چراغاں کا اہتمام کیا گیا۔ چراغاں کے موقع پر مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ، مولانا سید حیدر عباس عابدی، مولانا سید صادق رضا تقوی سمیت دیگر علماء کرام نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ چراغاں کے موقع پر علماء کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے فلسطینی شہداء کی یاد میں چراغ روشن کئے۔ علماء کرام نے پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی نابودی تک صہیونی اسرائیل و اس کے حواری ممالک کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ جاری رکھا جائے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1096696

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1096696/کراچی-حامیان-مظلومین-فلسطین-کا-شہداء-سے-اظہار-یکجہتی-کیلئے-چراغاں-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com