0
Monday 20 Jan 2025 15:17

انسداد دہشتگردی عدالت، نمائش چورنگی دھرنا کیس میں ایم ڈبلیو ایم کے مزید 5 کارکنوں کی ضمانت منظور

انسداد دہشتگردی عدالت، نمائش چورنگی دھرنا کیس میں ایم ڈبلیو ایم کے مزید 5 کارکنوں کی ضمانت منظور
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی  عدالت نے نمائش چورنگی دھرنا کیس میں مجلس وحدت مسلمین کے مزید 5 کارکنوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار فی کیس مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں نمائش چورنگی دھرنا کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مجلس وحدت مسلمین کے مزید 5 کارکنوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 50 ہزار فی کیس مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

ضمانت حاصل کرنے والوں میں زاہد حسین، حامد علی، شایان، محمد حسن اور محمد شکیل شامل ہیں۔ عامر وڑائچ ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ملزم کم عمر ہیں ضمانت کے مستحق ہیں۔ ملزمان کو سولجر بازار پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ عدالت 2 ملزمان کی پہلے ضمانت منظور کی تھی۔ پولیس نے نمائش چورنگی سے 19 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔ ملزمان پر پتھراؤ اور فائرنگ کرنے کا الزام ہے۔
خبر کا کوڈ : 1185446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش