اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے سرکاری ڈاکٹروں اور حکومت کے درمیان تنازعہ حل نہ ہو سکا۔ مختلف سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس نے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے بجائے غریب عوام کیلئے ہسپتال کے دروازے بند کر دیئے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پہلے اپنے رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا، تاہم ڈاکٹرز رہنماؤں کی ضمانت پر رہائی کے باوجود ہسپتالوں میں خدمات سرانجام نہیں دے رہے ہیں۔ اب انکا مطالبہ ہے کہ حکومت سرکاری ہسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پالیسی کے تحت چلانے کے بجائے تمام تر انتظامات سرکاری ڈاکٹروں کے حوالے کرے۔