اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ساحلی شہر میں نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پہلی پرواز ہوائی اڈے پر لینڈ کرگئی۔ طیارے کو واٹر کینن کی روایتی سلامی دی گئی۔ نیو گوادر ایئرپورٹ کے افتتاح کے بعد وفاقی وزیر خواجہ آصف، وزیراعلیٰ بلوچستسان سرفراز بگٹی اور گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز پی کے 503 کا استقبال کیا۔ جو کراچی سے مسافروں کو لے کر پہنچی تھی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن احسن علی منگی، ڈی جی پی اے اے ایئر وائس مارشل ذیشان سعید، ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے ڈی جی میجر جنرل عدنان آصف جاہ شاد اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈی جی نادر شفیع ڈار بھی شریک تھے۔