0
Monday 20 Jan 2025 10:03

کرم کا معاملہ جرگے سے حل کیا جائے، مولانا فضل الرحمان

کرم کا معاملہ جرگے سے حل کیا جائے، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ سربراہ جمیعت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مذاکرات سے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں، اچھا سیاسی ماحول ملک کے مفاد میں ہے، مذاکرات میں پیشرفت ہوتی نظر نہیں آتی لیکن اس کی کامیابی کیلئے پُرامید ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، کرم کا معاملہ جرگے سے حل کیا جائے۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ یہ انہوں(پی ٹی آئی والوں) نے کہا تھا کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے مخالف ہیں، بات کریں گے تو اسٹیبلشمنٹ سے کریں گے، پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نواز سے بات نہیں کریں گے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اب حکومت سے بات ہو رہی ہے، لیکن پیشرفت نہیں ہو رہی، ہم مذاکرات سے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں، اسی لیے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں، ہم مذاکرات کی کامیابی کیلئے پرامید رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1185365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش