0
Friday 3 Nov 2023 22:07

کراچی میں جمعیت اتحاد العلماء کے تحت لبیک یااقصیٰ احتجاجی مظاہرہ، ویڈیو رپورٹ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری

جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر لبیک یااقصیٰ احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں کثیر تعداد میں علمائے کرام اور طلباء نے شریک ہو کر اسرائیل کے خلاف حماس اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے او آئی سی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ محمد حسین محنتی نے مطالبہ کیا کہ مسلمان ممالک کے حکمران اسرائیلی ناجائز ریاست سے سفارتی اور کاروباری رابطے ختم کریں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1092929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش