QR CodeQR Code

کراچی میں جمعیت اتحاد العلماء کے تحت لبیک یااقصیٰ احتجاجی مظاہرہ، ویڈیو رپورٹ

3 Nov 2023 22:07

اسلام ٹائمز: احتجاجی مظاہرے میں کثیر تعداد میں علمائے کرام اور طلباء نے شریک ہو کر اسرائیل کے خلاف حماس اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔


رپورٹ: سید ظفر جعفری

جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر لبیک یااقصیٰ احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں کثیر تعداد میں علمائے کرام اور طلباء نے شریک ہو کر اسرائیل کے خلاف حماس اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے او آئی سی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ محمد حسین محنتی نے مطالبہ کیا کہ مسلمان ممالک کے حکمران اسرائیلی ناجائز ریاست سے سفارتی اور کاروباری رابطے ختم کریں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1092929

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1092929/کراچی-میں-جمعیت-اتحاد-العلماء-کے-تحت-لبیک-یااقصی-احتجاجی-مظاہرہ-ویڈیو-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com