0
Saturday 9 Sep 2023 23:56

سینئر وکیل بابر اعوان کا آل پاکستان وکلاء کنونشن سے خطاب

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سینئر وکیل بابر اعوان کا کہنا ہے کہ آئین کی بحالی اور انسانی حقوق کا تحفظ وکلاء کریں گے، اس وقت ایشیا میں سب سے زیادہ خواتین قیدی پنجاب میں ہیں۔ اسلام آباد میں وکلاء کنونشن سے اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ظلم یہ ہے کہ عدالتیں پانچ ماہ سے انہیں ضمانتیں تک نہیں دے رہی، دنیا بھر میں یہی ہے کہ عورتوں کو ضمانت مل جایا کرتی ہے مگر پاکستان میں آئین مکمل طور پر معطل ہوچکا ہے، سب وکلا کو سر پر کفن باندھ کر نکلنا ہوگا، بنیادی انسانی حقوق پائمال کیے جا رہے ہیں، عدالتی نظام مکمل معطل ہوچکا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں، بینظیر دور بھی دیکھا مگر اس دور میں سب انتہا ہوگئی ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1080834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش