0
Tuesday 21 Jan 2025 02:43

ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے خطاب میں منافقت نہیں سچی باتیں کیں، مشاہد حسین

ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے خطاب میں منافقت نہیں سچی باتیں کیں، مشاہد حسین
اسلام ٹائمز۔ سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے خطاب میں منافقت کے بجائے سچی باتیں کیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں سچ بولا، ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے سسٹم پر انگلیاں اٹھائیں، انہوں  نے جرات کے ساتھ سسٹم کی خرابیوں کی نشاندہی کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سسٹم کافی کرپٹ ہوگیا تھا، امریکا جیسے ملک میں آزادی رائےکو سلب کیا گیا، نومنتخب صدر پہلے 100 دنوں میں چین کا دورہ بھی کریں گے، جوبائیڈن بڑا جعلی سا صدر تھا، ڈونلڈ ٹرمپ نے منافقت کے بجائے سچی باتیں کیں۔

سابق سینیٹر کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو جیسے بدمعاش کو ڈونلڈ ٹرمپ نے لگام ڈالی، غزہ میں جنگ بندی ان کی وجہ سےہوئی۔ انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دانش مندی کے ساتھ امریکہ کے سامنے اپنا موقف پیش کرنا ہوگا۔ مشاہد حسین سید کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا صدر بننا عالمی امن کے لیے بھی بڑا اچھا ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی کا نمبر بھی آئے گا، ڈونلڈ ٹرمپ بھی عمران خان والے پراسس سے گزرا ہے، نومنتخب امریکی صدر کو عمران خان سے ضرور ہمدردی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1185544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش