QR CodeQR Code

سینئر وکیل بابر اعوان کا آل پاکستان وکلاء کنونشن سے خطاب

9 Sep 2023 23:56

اسلام آباد میں وکلاء کنونشن سے خطاب میں سینئر وکیل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آئین مکمل طور پر معطل ہوچکا ہے، سب وکلاء کو سر پر کفن باندھ کر نکلنا ہوگا، بنیادی انسانی حقوق پائمال کئے جا رہے ہیں، عدالتی نظام مکمل معطل ہوچکا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سینئر وکیل بابر اعوان کا کہنا ہے کہ آئین کی بحالی اور انسانی حقوق کا تحفظ وکلاء کریں گے، اس وقت ایشیا میں سب سے زیادہ خواتین قیدی پنجاب میں ہیں۔ اسلام آباد میں وکلاء کنونشن سے اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ظلم یہ ہے کہ عدالتیں پانچ ماہ سے انہیں ضمانتیں تک نہیں دے رہی، دنیا بھر میں یہی ہے کہ عورتوں کو ضمانت مل جایا کرتی ہے مگر پاکستان میں آئین مکمل طور پر معطل ہوچکا ہے، سب وکلا کو سر پر کفن باندھ کر نکلنا ہوگا، بنیادی انسانی حقوق پائمال کیے جا رہے ہیں، عدالتی نظام مکمل معطل ہوچکا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں، بینظیر دور بھی دیکھا مگر اس دور میں سب انتہا ہوگئی ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1080834

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1080834/سینئر-وکیل-بابر-اعوان-کا-ا-ل-پاکستان-وکلاء-کنونشن-سے-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com