اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے واضح کہا ہے کوئی ڈیل نہیں کروں گا، اپنے کیسز کا خود سامنا کروں گا۔ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کمیٹی کو 2 مطالبات پر بات کرنے کا کہا، سپریم کورٹ ججز کا کمیشن بنایا جائے، 9 مئی اور 26 نومبر واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا بے گناہ لوگوں کو رہا کیا جائے، وہ خود چاہتے تھے 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ ہائیکورٹ لیکر جائیں۔