0
Tuesday 25 Jul 2023 16:01

امریکی شہر ٹیکسس میں عزاداری کے جلوس کے دوران عزاداروں کا احتجاج، ہاتھوں میں قرآن بلند

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ محرم الحرام میں ایام عزا کی آمد کے ساتھ ہی دنیا بھر میں عزاداری کے اجتماعات کے دوران بھی سوئیڈن اور ڈنمارک میں قرآن نذر آتش کئے جانے کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔ عزاداران امام حسین (ع) ہاتھوں میں قرآن بلند کرکے جہاں قرآن سوزی کی مذمت کررہے ہیں وہیں امام حسینؑ کی عزاداری کے دوران رسول اللہ (ص) کی حدیث ’’انی تارک فیکم الثقلین کتاب اللہ و عترتی اھل بیتی‘‘ کا عملی اظہار کررہے ہیں۔ امریکی ریاست ہیوسٹن کے شہر ٹیکسس میں بھی عزاداری کے جلوس کے دوران عزاداروں نے ہاتھوں میں قرآن بلند کرکے احتجاج کیا اور سوئیڈن اور ڈنمارک میں قرآن نذر آتش کرنے کی مذمت کی۔ اس موقع پر عزاداروں نے قرآن وہ کتاب ہے کو درس انقلاب ہے اور لبیک یا حسینؑ کے شعار بھی بلند کئے۔
خبر کا کوڈ : 1071779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش