QR CodeQR Code

امریکی شہر ٹیکسس میں عزاداری کے جلوس کے دوران عزاداروں کا احتجاج، ہاتھوں میں قرآن بلند

25 Jul 2023 16:01

امریکی ریاست ہیوسٹن کے شہر ٹیکسس میں بھی عزاداری کے جلوس کے دوران عزاداروں نے ہاتھوں میں قرآن بلند کرکے احتجاج کیا اور سوئیڈن اور ڈنمارک میں قرآن نذر آتش کرنے کی مذمت کی۔


اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام میں ایام عزا کی آمد کے ساتھ ہی دنیا بھر میں عزاداری کے اجتماعات کے دوران بھی سوئیڈن اور ڈنمارک میں قرآن نذر آتش کئے جانے کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔ عزاداران امام حسین (ع) ہاتھوں میں قرآن بلند کرکے جہاں قرآن سوزی کی مذمت کررہے ہیں وہیں امام حسینؑ کی عزاداری کے دوران رسول اللہ (ص) کی حدیث ’’انی تارک فیکم الثقلین کتاب اللہ و عترتی اھل بیتی‘‘ کا عملی اظہار کررہے ہیں۔ امریکی ریاست ہیوسٹن کے شہر ٹیکسس میں بھی عزاداری کے جلوس کے دوران عزاداروں نے ہاتھوں میں قرآن بلند کرکے احتجاج کیا اور سوئیڈن اور ڈنمارک میں قرآن نذر آتش کرنے کی مذمت کی۔ اس موقع پر عزاداروں نے قرآن وہ کتاب ہے کو درس انقلاب ہے اور لبیک یا حسینؑ کے شعار بھی بلند کئے۔


خبر کا کوڈ: 1071779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1071779/امریکی-شہر-ٹیکسس-میں-عزاداری-کے-جلوس-دوران-عزاداروں-کا-احتجاج-ہاتھوں-قرآن-بلند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com