مقبوضہ کشمیر کے سیاسی رہنماء شیبان عشائی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو
متعلقہ فائیلیںشیبان عشائی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے ضلع سرینگر سے ہے۔ وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے منفرد و بے باک سیاسی موقف و نظریہ رکھتے ہیں۔ شیبان عشائی جموں و کشمیر پیپلز پارٹی کے سربراہ ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے سرینگر میں ایک خصوصی نشست کے دوران شیبان عشائی سے مودی حکومت کے منصوبوں، کشمیر کی خصوصی پوزیشن دفعہ 370 کی بحالی، کشمیر کی موجودہ صورتحال اور آئندہ انتتخابات میں کشمیر میں بی جے پی کے منصوبوں کے حوالے سے خصوصی انٹرویو کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر میں حالات معمول پر ہیں اور دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد سب کچھ ٹھیک ہے تو یہاں انتخابات کیوں نہیں کرائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی جان دیں گے لیکن کشمیر میں بی جے پی کو داخل نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کشمیری عوام کو انکے بنیادی حق سے محروم رکھ رہی ہے، سیاسی قائدین جیلوں میں قید ہیں اور صحافت پر بھی پابندی عائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں او پی شاہ کی جانب سے بلائی گئی دفعہ 370 کے معاملے پر بلائی گئی کانفرنس خوش آئند ہے ایسی کانفرنسز کا انعقاد جاری رہنا چاہیئے۔ ویڈیو انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)