0
Saturday 17 Jun 2023 14:15
ایران سعودی عرب اتحاد تقدیر ساز

کشمیر کی موجودہ صورتحال کے متعلق میر واعظ حسن افضل فردوسی کا خصوصی انٹرویو

یہ حج بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے
متعلقہ فائیلیں
مولانا حسن افضل فردوسی کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاوے پورہ سرینگر سے ہے، وہ سالہا سال سے کشمیر میں مزاحمتی تحریک سے وابستہ ہیں۔ مختلف تبلیغی محاذوں پر سرگرم ہیں، ساتھ ہی ساتھ میر واعظ شمالی کشمیر بھی ہیں۔ آپکے والد محترم کو تحریک آزادی سے وابستہ ہونے کی پاداش میں شہید کیا گیا۔ مولانا حسن افضل فردوسی کو بھی برسہا برس بھارتی حکومت نے مختلف جیلوں میں قید رکھا ہے اور تحریک مزاحمت سے وابستگی کی بناء پر نوکری سے بھی معطل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مولانا حسن افضل فردوسی سے ایک نشست کے دوران خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ ایران و سعودی عرب کے درمیان قائم ہونیوالا اتحاد امت مسلمہ کیلئے تقدیر ساز ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اتحاد کے نتیجے میں مسلمانوں کے بہت سارے مسائل حل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں اور اس سال کا حج بھی اس حوالے سے منفرد ہے اور اس سے امت مسلمہ کو بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بے راہ روی، منشیات اور شراب کے عام ہونے میں کہیں نہ کہیں حکومتی اداروں کی بے حسی برابر شامل ہے۔ انہوں نے والدین، علماء کرام اور اساتید سے گزارش کی کہ تعلیم کیساتھ ساتھ بچوں کی تربیت کا بھی اہتمام کریں۔ مولانا حسن افضل فردوسی نے کہا کہ علماء کرام کو معاشرہ سازی، امت سازش، اتحاد امت، باہمی رواداری و ہم آہنگی میں اہم کردار ادا کرنا ہوتا ہے، لیکن افسوس کہ وہ باہمی تضاد و منافرت میں الجھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے میرواعظ مولوی عمر فاروق کی گرفتاری اور جامع مسجد سرینگر میں دینی اجتماعات پر پابندی پر تشویش کا اظہار کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ : 1064372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش