متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی
بت شکن، رہبر کبیر، بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رضوان اللہ کی 34ویں برسی کی مناسبت پر جموں و کشمیر زینبیہ دارالقرآن کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں طلباء کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ دانشوروں، علماء کرام، مفکرین، ممتاز شخصیات، عام لوگوں اور جمہوری اسلامی ایران سے آئے ہوئے مہمانان گرامی نے شرکت کی۔ طلباء نے شرکاء کے سامنے موثر انداز میں امام خمینی کے متعلق تقریریں کیں اور بہترین انداز میں نعت خوانی، مدح خوانی و سلام عقیدت پیش کیا، جو متاثر کن رہا۔ علماء کرام و دانشور حضرات نے امام خمینی (رہ) کی ولولہ انگیز صالحانہ و شریفانہ قیادت کے مختلف گوشوں کو اجاگر کرتے ہوئے ان کی سیرت کو امت مسلمہ کے لئے نمونہ عمل قرار دیا۔ اس موقع پر جموں و کشمیر اتحاد المسلمین کے صدر مولانا مسرور عباس انصاری نے کہا امام خمینی (رہ) کی ولولہ انگیز قیادت نے مستکبر و جابر قوتوں کے پر توڑ کر مظلوم محکوم و مستضعف قوتوں کا سر فخر سے سربلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم الشان قائد کی شخصیت دنیا بھر کے مظلوموں و مستضعفوں کے لئے مسیحا کی حیثیت رکھتی ہے اور آج دنیا بھر میں اگر کہیں پر ظلم و نا انصافیوں کے خلاف آواز اٹھ رہی ہے، وہ اسی نڈر بے نظیر اور لاثانی قائد کی دین ہے۔
اسلام ٹائمز کی خصوصی رپورٹ پیش خدمت ہے۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial