0
Saturday 3 Jun 2023 17:45
کشمیریوں کے جمہوری حقوق سلب کئے گئے ہیں

امام خمینی (رہ) تا ابد تمام بشریت کیلئے مشعل راہ ہیں، کشمیری رہنماء غلام نبی پروانہ کا خصوصی انٹرویو

شیعہ سنی اختلاف کو ختم کرنے میں امام خمینی (رہ) کا رول کلیدی ہے
متعلقہ فائیلیںغلام نبی پروانہ کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام سے ہے۔ پولیس محکمے میں سات سال کام کیا اور پھر تقریباً انیس برس مختلف تعلیمی اداروں میں درس و تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے۔ غلام نبی پروانہ سماجی کارکن کی حیثیت سے فعال ہیں اور غلام نبی آزاد کی سیاسی جماعت ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کیساتھ بھی وابستہ ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے غلام نبی پروانہ سے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے جمہوری حقوق سلب کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اگر دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا دعویدار ہے تو تمام باشندوں کیساتھ مساوی برتاؤ کرکے اسے زمینی سطح پر ثابت کرے، تاریخی جامع مسجد کو مقفل کرنا اور میر واعظ عمر فاروق کو پابند سلاسل رکھنا سراسر ناانصافی اور غیر جمہوری ہے، بالی ووڈ کی فلم "دی کیرالہ اسٹوری" بھی "کشمیر فائلز" کی طرح ہی اسلاموفوبیا پر مبنی حقائق سے کوسوں دور کہانی ہے، بھارتی عوام کو متحد ہوکر آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو شکست سے دوچار کرنا ہوگا، امام خمینی (رہ) ہمیشہ کیلئے تمام بشریت کیلئے مشعل راہ ہیں، امام خمینی (رہ) ایسے مذہبی و سیاسی رہنماء ہیں جن کا ثانی دیر تک کوئی نظر نہیں آئے گا، صدیوں سے چلے آرہے شیعہ سنی اختلاف کو ختم کرنے میں امام خمینی (رہ) کا رول کلیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ترقی پسند، امن پسند اور حریت پسند افراد کیلئے امام خمینی (رہ) کی پیروی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ امت کی نجات کا ضامن بس نہج البلاغہ ہے، اس کتاب کا ایک ایک خطبہ پی ایچ ڈی کے برابر ہے، اگر میں آج بے خوف ہوکر بولتا ہوں تو یہی نہج البلاغہ ہے۔ تفصیلی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
خبر کا کوڈ : 1061657
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش