0
Thursday 18 May 2023 21:34

شہباز شریف اور ابراہیم رئیسی کی ملاقات، پاک ایران تجارت کے فروغ پر گفتگو

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی

وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے درمیان مند-پشین مشترکہ مارکیٹ کے افتتاح کے بعد وفود کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔ پاکستانی وفد میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر توانائی خرم دستگیر خان، وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیرِ مملکت برائے پیٹرلیم ڈاکٹر مصدق ملک، وزیرِاعلی بلوچستان عبد القدوس بزنجو، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل، بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکینِ پارلیمنٹ سردار خالد حسین مگسی اور زبیدہ جلال  شامل تھے۔ اس موقع پر ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سمیت دیگر ایرانی حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان ایران دو طرفہ تعلقات بالخصوص تجارت کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1058616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش