QR CodeQR Code

شہباز شریف اور ابراہیم رئیسی کی ملاقات، پاک ایران تجارت کے فروغ پر گفتگو

18 May 2023 21:34

اسلام ٹائمز: پاکستانی وفد میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر توانائی خرم دستگیر خان، وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیرِ مملکت برائے پیٹرلیم ڈاکٹر مصدق ملک، وزیرِاعلی بلوچستان عبد القدوس بزنجو، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل، بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکینِ پارلیمنٹ سردار خالد حسین مگسی اور زبیدہ جلال شامل تھے۔


رپورٹ: ایس ایم عابدی

وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے درمیان مند-پشین مشترکہ مارکیٹ کے افتتاح کے بعد وفود کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔ پاکستانی وفد میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر توانائی خرم دستگیر خان، وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیرِ مملکت برائے پیٹرلیم ڈاکٹر مصدق ملک، وزیرِاعلی بلوچستان عبد القدوس بزنجو، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل، بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکینِ پارلیمنٹ سردار خالد حسین مگسی اور زبیدہ جلال  شامل تھے۔ اس موقع پر ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سمیت دیگر ایرانی حکام بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان ایران دو طرفہ تعلقات بالخصوص تجارت کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1058616

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1058616/شہباز-شریف-اور-ابراہیم-رئیسی-کی-ملاقات-پاک-ایران-تجارت-کے-فروغ-پر-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com