4
3
Thursday 27 Apr 2023 18:12

مفتی محمد منظور رضا نعیمی کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںمفتی محمد منظور رضا نعیمی کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے ہے۔ مختلف تعلیمی اداروں میں نظارت و انتظامی امور کی سربراہی کرنے کے بعد فی الحال جماعت اہلسنت ٹرسٹ کے امیر اور المصطفیٰ اسلامک کالج  کشمیر کے بانی و سرپرست ہیں۔ مرکزی جامع مسجد المصطفٰی آرمپورہ کپوارہ میں امام جمعہ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے ایک نشست کے دوران خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران اسلامی احکامات میں اجتماعیت کی اہمیت، قرآن کریم کا ملت سازی و امت سازی کا تصور، اللہ کی سرزمین پر حکومت الہیہ کا قیام و نفاذ، امام مہدی (عج) کی حکومت از نظر اہلسنت والجماعت، دور حاضر میں امت سازی، وحدت و ہمدلی، اتحاد اسلامی کی اہمیت و افادیت اور موجودہ تقاضوں کے پیش نظر اہلیان ممبر و محراب کی اہم ترین ذمہ داری کیا ہے، جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ مفتی محمد منظور رضا نعیمی نے کہا کہ اسلامی حکومت کے قیام اور اس راہ میں قائم رہنے میں سخت مشکلات ہیں اور اگر ایران اس راہ میں سالہا سال سے ڈٹا ہوا ہے تو یہ قابل فخر بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام مہدی (عج) کی حکومت کا تصور فقط اہل تشیع سے مخصوص نہیں ہے بلکہ یہ اہلسنت کا ایمان و عقیدہ بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم ممالک کے پاس جو وسائل موجود ہیں وہ دنیا کی طاغوتی و شیطانی قوتوں سے مقابلے کے لئے کافی ہیں بس ضرورت قیام و استقامت کی ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1054433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

India
Allah pak ustad e man ko salamat rakhai 💚💚💚💚💚💚💚💚💚💚
Mushtaq
India
یہ ہمارا ہردل عزیز خطیب ہے۔
Mohammad Akbar Malik
India
بہت خوب، ایسے لوگوں کو سراہتے ہیں۔
Irfan attari
India
Allah pak qaedai milat ko salamat rakhai ustad e man 💝💝💝💝💝💝💝
ہماری پیشکش