مفتی محمد منظور رضا نعیمی کا اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو
27 Apr 2023 18:12
المصطفٰی اسلامک کالج کشمیر کے بانی و سربراہ کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ اسلامی حکومت کے قیام اور اس راہ میں قائم رہنے میں سخت مشکلات و مسائل ہیں اور اگر ایران اس راہ میں سالہا سال سے ڈٹا ہوا ہے تو یہ قابل فخر بات ہے۔
مفتی محمد منظور رضا نعیمی کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے ہے۔ مختلف تعلیمی اداروں میں نظارت و انتظامی امور کی سربراہی کرنے کے بعد فی الحال جماعت اہلسنت ٹرسٹ کے امیر اور المصطفیٰ اسلامک کالج کشمیر کے بانی و سرپرست ہیں۔ مرکزی جامع مسجد المصطفٰی آرمپورہ کپوارہ میں امام جمعہ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے ایک نشست کے دوران خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران اسلامی احکامات میں اجتماعیت کی اہمیت، قرآن کریم کا ملت سازی و امت سازی کا تصور، اللہ کی سرزمین پر حکومت الہیہ کا قیام و نفاذ، امام مہدی (عج) کی حکومت از نظر اہلسنت والجماعت، دور حاضر میں امت سازی، وحدت و ہمدلی، اتحاد اسلامی کی اہمیت و افادیت اور موجودہ تقاضوں کے پیش نظر اہلیان ممبر و محراب کی اہم ترین ذمہ داری کیا ہے، جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ مفتی محمد منظور رضا نعیمی نے کہا کہ اسلامی حکومت کے قیام اور اس راہ میں قائم رہنے میں سخت مشکلات ہیں اور اگر ایران اس راہ میں سالہا سال سے ڈٹا ہوا ہے تو یہ قابل فخر بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام مہدی (عج) کی حکومت کا تصور فقط اہل تشیع سے مخصوص نہیں ہے بلکہ یہ اہلسنت کا ایمان و عقیدہ بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم ممالک کے پاس جو وسائل موجود ہیں وہ دنیا کی طاغوتی و شیطانی قوتوں سے مقابلے کے لئے کافی ہیں بس ضرورت قیام و استقامت کی ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ: 1054433