متعلقہ فائیلیںہفتہ وار پروگرام خبرِ جہان
شمارہ 38
موضوع: ایران سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی کے دنیا پر اثرات
مہمانانِ گرامی
حجع الاسلام و المسلمین عبدالخالق اسدی صاحب
جناب یافث نوید ہاشمی صاحب
میزبان: قیصر عباس خان
اہم نکات
01. ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی کے مڈل ایسٹ پر مثبت اثرات مرتب ہونے امکانات ہیں, اگرچہ سعودی عرب اور باقی عرب ممالک کے اسرائیل سے تعلقات ہیں لیکن اس کے باوجود مثبت اثرات آئیں گے.
02. سعودی عرب کے امریکہ اور یورپی یونین سے تعلقات اور معاملات ہیں جبکہ ایران امریکہ دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں, اسی طرح یورپی ممالک بھی ایران کے مخالف ہیں, ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات ایران اور یورپی ممالک کے تعلقات پر بھی اثرانداز ہونگے.
03. سعودی عرب کے باقی عرب ممالک پر اثرات ہیں, اس لئے سعودی عرب کے بعد بحرین, UAE اور اردن سمیت کچھ عرب ممالک ایران سے تعلقات بہتر بنانے کے خواہاں ہیں, ایران کے عرب دنیا کے ساتھ تعلقات اسرائیل کی فلسطین کے حوالے سے پالیسی میں بھی تبدیلی آ سکتی ہے.
04. حال ہی میں عراق میں افطار ڈنر پر ایران, شام اور سعودی عرب کے سفیروں کی ملاقات ہوئی ہے, شام میں سعودی عرب کا کردار ایرانی پالیسی کے برعکس تھا, خصوصاً داعش کے حوالے سے معاملات غیر مناسب رھے, موجودہ صورت حال میں سعودی عرب کا شام کے متعلق نظریہ تبدیل ہو رہا ہے, سعودی عرب شام کو دوبارہ عرب لیگ میں لانا چاہتا ہے.