متعلقہ فائیلیںہفتہ وار پروگرام خبرِ جہان-35
موضوع: افغانستان سے پاکستان میں مسلسل دراندازی
مہمانانِ گرامی
01. سید کاشف علی (سینئر صحافی اور تجزیہ کار)
02. سید راشد احد (سینئر تجزیہ کار)
میزبان: قیصر عباس خان
اہم نکات
01. افغانستان میں ابھی تک نظامِ حکومت واضح نہیں جبکہ طالبان عبوری حکومت کو ڈیڑھ سال کا عرصہ گزر چکا ہے, حکومت سنبھالنے کے بعد طالبان نے کہا تھا کہ یہ عبوری حکومت نو دس ماہ کے لئے ہے,لیکن اس عرصہ میں طالبان حکومت بنانے میں ناکام ہیں کیونکہ طالبان کے مختلف گروہ ہیں اور طالبان مختلف خیالات کا مجموعہ ہے, یہ آپس میں کسی بات پر متفق نہیں ہیں.
02. دُنیا نے ابھی تک طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے لیکن ایران اور ترکی میں افغانستان کے سفارت خانے کھل رہے ہیں, اس کے علاوہ تقریباً گیارہ ممالک میں طالبان کو ان کے سفارت خانے واپس کر دئیے گئے ہیں, لیکن طالبان حکومت کو تسلیم کرنے میں کوئی پہل نہیں کر رہا, کیونکہ افغانستان میں دہشتگردی کا عنصر موجود ہے.
03. طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد پاکستان کو مطلوب دہشتگردوں کو رہا کر دیا گیا تھا, پاکستان کے مطالبے کے باوجود مطلوب دہشتگرد پاکستان کے حوالے نہیں کئے گئے, اور افغانستان کی طرف سے پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملے ہوتے رہتے ہیں, TTP کے دہشتگرد پاکستان کے اندر بھی بھرپور کاروائیاں کرتے ہیں, حال ہی میں پشاور اور کراچی کے واقعات کی ذمہ داری بھی TTP نے دیدہ دلیری سے قبول کی ہے, اس کا مطلب یہ ہے کہ ٹی ٹی پی پر طالبان کا ہاتھ ہے, طالبان نے ٹی ٹی پی کو مخصوص مقاصد کے لئے پالا ہوا ہے.
04. پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پہلے بیان دیا تھا کہ ہمیں افغانستان سے تعلقات پر نظرِ ثانی کرنا ہو گی, دوسرا بیان آیا کہ ہم افغانستان کے خلاف کاروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں, اور اب بلاول بھٹو کے امریکہ کے دورے کے بعد تیسرا بیان آیا کہ ہم افغانستان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کریں گے, اور یہ بھی خبر ہے کہ پاکستان کی طرف سے TTP کے دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے یا ان کو پاکستان کے حوالے کرنے کے عوض ڈالرز کی پیشکش کی گئی ہے, اس سلسلے میں گزشتہ دنوں پاکستان کا ایک وفد افغانستان گیا تھا جہاں طالبان حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان نے دو ٹوک مؤقف دیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان خلاف استعمال ہوئی تو پاکستان افغانستان میں کاروائی کا حق رکھتا ہے۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial