شیعہ علماء کونسل کے صوبائی کوآرڈینیٹر علامہ دبیر حسین سے متنازع ترمیمی بل پر گفتگو
متعلقہ فائیلیںعلامہ دبیر حسین کا تعلق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے ہے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر کوئٹہ سے حاصل کی۔ بعد ازاں دینی تعلیمات کے حصول کیلئے قم المقدوس کا رخ کیا اور شریعت و دین سے متعلق علم حاصل کیا۔ متعدد برس قم میں علم دین اسلام حاصل کرنے کے بعد وہ واپس کوئٹہ آئے اور تبلیغ دین کا سلسلہ شروع کیا۔ علامہ دبیر حسین متعدد مساجد و امامبارگاہوں میں امام کے فرائض انجام دیتے آئے ہیں، جبکہ عوام کے دینی و شریعی مسائل کے حل کیلئے بھی انکی رہنمائی کرتے ہیں۔ انہوں نے تین برس قبل مذہبی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سیاسی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا شروع کیا۔ اس وقت علامہ دبیر بلوچستان میں شیعہ علماء کونسل کے صوبائی کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمزسے گفتگو کرتے ہوئے علامہ دبیر حسین نے نیشنل اسمبلی میں پیش ہونے والی توہین صحابہ ترمیمی بل پر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان اختلاف کو ہوا دینے کیلئے قومی اسمبلی سے بل پاس کیا گیا ہے۔ شیعہ علماء کونسل اس سازش کو ناکام بنانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کواسلام ٹائمزکے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial