QR CodeQR Code

شیعہ علماء کونسل کے صوبائی کوآرڈینیٹر علامہ دبیر حسین سے متنازع ترمیمی بل پر گفتگو

28 Feb 2023 17:41

علامہ دبیر حسین نے نیشنل اسمبلی میں پیش ہونیوالی توہین صحابہ ترمیمی بل پر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان اختلاف کو ہوا دینے کیلئے قومی اسمبلی سے بل پاس کیا گیا ہے۔ شیعہ علماء کونسل اس سازش کو ناکام بنانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔


علامہ دبیر حسین کا تعلق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے ہے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر کوئٹہ سے حاصل کی۔ بعد ازاں دینی تعلیمات کے حصول کیلئے قم المقدوس کا رخ کیا اور شریعت و دین سے متعلق علم حاصل کیا۔ متعدد برس قم میں علم دین اسلام حاصل کرنے کے بعد وہ واپس کوئٹہ آئے اور تبلیغ دین کا سلسلہ شروع کیا۔ علامہ دبیر حسین متعدد مساجد و امامبارگاہوں میں امام کے فرائض انجام دیتے آئے ہیں، جبکہ عوام کے دینی و شریعی مسائل کے حل کیلئے بھی انکی رہنمائی کرتے ہیں۔ انہوں نے تین برس قبل مذہبی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سیاسی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینا شروع کیا۔ اس وقت علامہ دبیر بلوچستان میں شیعہ علماء کونسل کے صوبائی کوآرڈینیٹر کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ دبیر حسین نے نیشنل اسمبلی میں پیش ہونے والی توہین صحابہ ترمیمی بل پر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان اختلاف کو ہوا دینے کیلئے قومی اسمبلی سے بل پاس کیا گیا ہے۔ شیعہ علماء کونسل اس سازش کو ناکام بنانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1043918

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/video/1043918/شیعہ-علماء-کونسل-کے-صوبائی-کوآرڈینیٹر-علامہ-دبیر-حسین-سے-متنازع-ترمیمی-بل-پر-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com