1
1
Sunday 26 Feb 2023 10:17
خبر جہاں (34)

مقبوضہ فلسطین کی کشیدہ صورتحال

متعلقہ فائیلیںہفتہ وار پروگرام خبرِ جہان (34)
 
موضوع: مقبوضہ فلسطین کے کشیدہ حالات
مہمانِ گرامی:
جناب خالد قدومی، راہنماء حماس (فلسطین) 
​​​​​​ڈاکٹر ندیم عباس صاحب، ماہر تجزیہ نگار، معلم جامعہ (اسلام آباد)
میزبان: قیصر عباس خان
 
اہم نکات:
01۔ اسرائیل کو غزہ سے شدید خطرات تو ہیں ہی، لیکن اب اندرونی مزاحمت میں بھی شدت آچکی ہے، اسرائیل نے اپنی افواج کی تعداد غزہ کی سرحد پر بڑھا دی ہے۔
02۔ نابلس میں اسرائیلی مظالم سے فلسطینیوں کی شہادت کے بعد فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور سول نافرمانی شروع کر دی ہے۔
03۔ قاہرہ قدس کانفرنس میں دو ریاستی حل پر زور دیا گیا ہے، جو کہ ناقابلِ قبول ہے۔ اگر اس منصوبے کو تسلیم کر لیا جائے تو اس کے بعد پہلا کام مزاحمتی گروپوں کو غیر مسلح کرنے کا ہوگا، جس کے بعد اسرائیل اپنے گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو دوبارہ شروع کر دے گا۔
04۔ نابلس میں اسرائیل کے حملے کے بعد IDF غزہ کی سرحد پر متحرک ہوچکی ہے، اسرائیل کو غزہ سے ہمیشہ خطرات درپیش ہوتے ہیں، جب بھی اسرائیلی ظالم فورسز مقبوضہ علاقوں میں کوئی ظالمانہ کارروائی کرتی ہے تو غزہ سے جوابی کارروائی ہوتی ہے۔
 
05۔ چونکہ اسرائیل امریکہ کا بغل بچہ ہے، اس لئے امریکی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے یوکرائن روس جنگ میں یوکرائن کو سپورٹ کرتا ہے اور اپنا اسلحہ بھی بیچنا چاہتا ہے۔
06۔ فلسطین کی آزادی کے لئے فلسطینی خود ہی اپنی جنگ لڑ رہے ہیں۔
07۔ امام خمینی نے فرمایا تھا کہ فلسطین مسلم اُمہ کا مسئلہ نمبر ایک ہے، اگر آج ایران فلسطین سے ہاتھ اُٹھا لے تو ایران پر پابندیاں ہٹ سکتی ہیں، لیکن ایران اپنے اصولی مؤقف سے کبھی نہیں ہٹے گا۔
خبر کا کوڈ : 1043572
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Belgium
Informative
ہماری پیشکش