0
Friday 21 Oct 2022 14:56

ایران کی خاتون ویٹ لفٹر سیدہ الہام حسینی نے تین طلائی تمغے جیت کر ریکارڈ قائم کردیا

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ یہ سیدہ الہام حسینی ہیں، یہ ایرانی ویٹ لفٹر ہیں، انہوں نے منامہ بحرین 2022ء میں ہونے والی ایشین ویٹ لفٹنگ چمپئن شپ میں تین سونے کے تمغے جیت کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ الہام حسینی نے 81 کلوگرام کیٹیگری میں تین طلائی تمغے جیت کر یہ تاریخ رقم کی ہے۔ ایران نے مجموعی طور پر اس ایونٹ میں7 خواتین ویٹ لفٹرز بھیجی تھیں، جنہوں نے نہ صرف بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کیا بلکہ اسلامی اقدار اور حجاب اسلامی کا بھی لحاظ رکھا۔ ایران میں حجاب کے خلاف ہونے والے فساد کو بنیاد بناکر امریکی حمایت یافتہ ممالک، شخصیات اور تنظیموں نے میڈیا کے ذریعے ایران کے اسلامی نظام پر بھرپور تنقید کی۔ یہ گروہ حجاب کو ختم کرنا عورت کی آزادی سمجھتے ہیں۔ ان سے سوال ہے کہ سیدہ الہام حسینی نے بھی حجاب اوڑھ رکھا ہے اور انہوں نے تین سونے کے تمغے اسی حجاب کے ساتھ ہی جیتے ہیں، بقول آپ کے کہ ایران کی حکومت نے عورت کا جینا حرام کر رکھا ہے، اگر ایسا ہوتا تو یہ خاتون اپنے ملک سے بحرین میں مقابلہ میں حصہ لینے کیلئے کیسے آسکتی تھی؟ دراصل امریکی حمایت یافتہ یہ گروہ اپنے فاسد مقاصد کیلئے عورت کی آزادی کے نام پر نظام اسلامی کو ضرب لگانا چاہتے ہیں ورنہ اگر ان کو انسانیت کی آزادی کی فکر ہوتی تو افغانستان، یمن، فلسطین سمیت دیگر ممالک میں تعلیم حاصل کرتی معصوم بچیوں کے قتل عام اور خواتین پر ہونے والے ظلم پر بھی آواز اٹھاتے۔ سیدہ الہام حسینی کی اس تاریخی کامیابی نے واضح کردیا ہے کہ ایران کی اسلامی حکومت کھیل کی طرف خاص توجہ دیتی ہے اور کھیلوں میں خواتین کی شرکت کو بھی یقینی بناتی ہے اور اس معاملے میں ایران کا اسلامی نظام داد کا مستحق ہے۔
خبر کا کوڈ : 1020317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش