اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سرکلر ڈیٹ کے خاتمے کیلئے وجوہات کا خاتمہ ضروری ہے، بجلی کی قیمت میں ٹارگٹڈ اضافہ کرنا ہوگا، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کا جائزہ لیں گے۔ وہ جمعہ کو ایوان صدر میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا سرکلر ڈیبٹ کی سب سے بڑی وجہ بجلی کی پیداواری اور صارف کو دی جانے والی قیمت میں فرق ہے۔ 16 روپے فی یونٹ میں بجلی پیدا کی جاتی ہے جبکہ اسے 9 روپے میں فروخت کیا جاتا ہے۔ کم قیمت بجلی پیدا کرنا ہوگی اور بجلی کی قیمت میں ٹارگٹڈ اضافہ بھی کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن عالمی کمٹمنٹ ہے۔